ترقیاتی منصوبے

اسلام آباد کے شہریوں کیلئے خوشخبری، ایف نائن پارک کو جدید تفریحی مقام بنانے کا منصوبہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق ایف نائن پارک میں جدید لائٹنگ، خوبصورت جھیل، کافی شاپس اور واک ویز بہتر بنائے جائیں گے، جبکہ ہزاروں نئے درخت لگا کر پارک کو مزید سرسبز، محفوظ اور خوبصورت بنایا جائے گا۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف نائن پارک میں ایک بھی درخت نہیں کاٹا جائے گا اور پارک کو مزید سرسبز، محفوظ اور خوبصورت بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف نائن پارک میں ہزاروں نئے درخت لگائے جائیں گے، جبکہ کسی قسم کی نئی کنکریٹ تعمیر نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق پارک میں جدید لائٹنگ نصب کرنے، جھیل کو خوبصورت بنانے، کافی شاپس کی سہولت فراہم کرنے اور واک ویز کو بہتر بنانے کا منصوبہ ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف نائن پارک کو مزید سرسبز، محفوظ اور خوبصورت بنانا ان کا مقصد ہے۔

Tribune Desk

اسلام آباد ٹریبیون ایک مستند ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو اسلام آباد میں تازہ ترین خبروں، حکومتی امور، عوامی مسائل، کاروبار، تعلیم، امن و امان اور سماجی و عوامی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے۔ ہمارا مقصد درست، ذمہ دارانہ اور مؤثر صحافت کے ذریعے شہریوں تک قابلِ اعتماد معلومات پہنچانا اور پاکستان کے دارالحکومت کو درپیش اہم معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔ اسلام آباد ٹریبیون — اسلام آباد کو باخبر رکھنا ہمارا عزم۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button