وفاقی تعلیمی بورڈ (ایف بی آئی ایس ای)

ایف پی ایس سی کا امتحانی شیڈول برقرار، 10 سے 19 اکتوبر تک امتحانات ہوں گے

سی ایس ایس ایم پی ٹی 2027 کا امتحان 10 اکتوبر کو ہوگا، جنرل ریکروٹمنٹ ٹیسٹ فیز تھری 12 سے 19 اکتوبر تک منعقد ہوگا

ایف پی ایس سی نے 10 سے 19 اکتوبر تک امتحانات کا شیڈول برقرار رکھا ہے۔ امیدواروں کے لیے امتحانی مرکز پہنچنے اور ضروری دستاویزات سے متعلق ہدایات جاری

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے امتحانات کا شیڈول تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق تمام امتحانات طے شدہ تاریخوں اور اوقات کے مطابق ہوں گے۔

ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس ایم پی ٹی 2027 کا امتحان 10 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جبکہ جنرل ریکروٹمنٹ ٹیسٹ فیز تھری 12 سے 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

کمیشن نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحان شروع ہونے سے 45 منٹ پہلے امتحانی مرکز پہنچیں۔ امتحان شروع ہونے سے 15 منٹ قبل امتحانی مراکز کے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔

امیدواروں کے لیے پرنٹ شدہ ایڈمیشن سرٹیفکیٹ اور اصل شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ امتحانی ہال میں موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک آلات لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

امیدوار اپنا ایڈمیشن سرٹیفکیٹ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button