سڑکوں کی بندش
اسلام آباد میں کنٹینرز ہٹانے کا عمل تیز، سندھ اور ایف سی کے اہلکاروں کو واپس بھیجنے کے احکامات
لانگ مارچ روکنے کے لیے سندھ سے 2 ہزار اور ایف سی کے 3 ہزار اہلکار اسلام آباد بلائے گئے تھے، شہر سے 50 فیصد کنٹینرز ہٹا دیے گئے۔
اسلام آباد: لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں تعینات سندھ اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں کو واپس بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق لانگ مارچ کو روکنے کے لیے سندھ سے 2 ہزار جبکہ ایف سی کے 3 ہزار اہلکار اسلام آباد بلائے گئے تھے۔
اسلام آباد میں کنٹینرز ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک 50 فیصد کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں۔ داخلی راستوں پر ریت کی بوریوں سے بھرے کنٹینرز مکمل طور پر ہٹا دیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ریڈ زون اور اس کے اطراف میں موجود کنٹینرز بھی آج شام تک ہٹا دیے جائیں گے۔