عدالتیں و قانونی امور
اسلام آباد میں کل سے تمام شیشہ کیفے بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں انڈور اور آؤٹ ڈور شیشہ کیفے پر مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تمام اقسام کے شیشہ کیفے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق کل سے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس کے تحت شیشہ کیفے کی انڈور اور آؤٹ ڈور تمام اقسام پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔



