این سی سی آئی اے
این سی سی آئی اے کی بڑی کاروائی، مختلف سکیمز میں ملوث 200 غیر ملکی باشندے گرفتار
گرفتار غیر ملکی باشندوں کے مبینہ طور پر مختلف فراڈ نیٹ ورکس کے ساتھ روابط ہونے اور مختلف سکیمز کے ذریعے شہریوں کو بھاری رقوم سے محروم کرنے کا انکشاف

ڈی جی این سی سی آئی اے کی ہدایت پر اسلام آباد میں بڑا کریک ڈاؤن، مختلف مقامات پر چھاپے
ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے کی ہدایت پر اسلام آباد میں بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی کارروائی کے دوران 200 غیر ملکی باشندے گرفتار کیے گئے۔ گرفتار غیر ملکی باشندوں کے مبینہ طور پر مختلف اسکیمز اور فراڈ نیٹ ورکس سے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ گرفتار باشندے مبینہ طور پر اسکیمز کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے اور اسکیم کالز کے ذریعے نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔ مختلف اسکیمز کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دینے کے الزامات پر کارروائی کی گئی، جبکہ این سی سی آئی اے کی جانب سے گرفتار غیر ملکی باشندوں سے تفتیش جاری ہے۔

