اسلام آباد ٹریفک ایڈوائزری
کھنہ پل پر تعمیراتی کام، لہتراڑ روڈ کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری
کھنہ پل پر تعمیراتی کام کے باعث اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 26 اکتوبر سے اگلے حکم تک ڈائیورشن نافذ کر دی۔ شہری متبادل راستے اختیار کریں۔

اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کھنہ پل پر تعمیراتی کام کے باعث 26 اکتوبر 2026 سے اگلے حکم تک ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ترامڑی چوک، لہتراڑ روڈ اور علی پور جانے والی ٹریفک فیض آباد، راول ڈیم چوک اور پارک روڈ استعمال کرے۔ اسی طرح کھنہ پل سے ایکسپریس ہائی وے جانے والی ٹریفک کو غوری ٹاؤن اور لنک روڈ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک کی ممکنہ رکاوٹوں سے بچنے کے لیے سفر پر روانہ ہوتے وقت 20 سے 25 منٹ اضافی رکھیں۔ شہریوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران موقع پر موجود ہوں گے، جبکہ تازہ ٹریفک اپ ڈیٹس آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 پر بھی نشر کی جائیں گی۔