اسلام آباد پولیس

وزیراعظم شہباز شریف کا طالبہ لائبہ اعجاز کی خودکشی کا نوٹس، ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو مبینہ فراڈ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کی خودکشی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو مبینہ فراڈ میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرنے اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کی خودکشی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو مرحومہ کے ساتھ مبینہ فراڈ کرنے والے ملزم کو فوری طور پر حراست میں لینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے نوجوان طالبہ کی خودکشی کو انتہائی افسوس ناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طالبہ لائبہ اعجاز کو سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی سے اسکالرشپ کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم نعمان نامی مبینہ ایجنٹ نے انہیں امریکہ میں داخلہ دلوانے کا جھانسہ دیا اور ہاورڈ یونیورسٹی کے نام سے جعلی اسکالرشپ لیٹر تیار کیا۔ الزام ہے کہ مذکورہ ایجنٹ نے طالبہ سے لاکھوں روپے وصول کیے، جبکہ لائبہ نے تمام رقم بینک ٹرانسفر کے ذریعے ادا کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق طالبہ مبینہ فراڈ کے باعث دلبرداشتہ تھیں، جس کے بعد تھانہ رمنا کی حدود میں ان کی مبینہ خودکشی کا معاملہ سامنے آیا۔ وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے، جبکہ آئی جی اسلام آباد ابتدائی تحقیقات سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button