جرائم کی رپورٹس

اسلام آباد میں شیشہ کیفیز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

عدالتی احکامات کے تحت متعدد شیشہ کیفے سیل، سامان ضبط اور تمام این او سیز منسوخ، ڈی سی اسلام آباد کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کارروائیوں کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت۔

اسلام آباد میں شیشہ کیفیز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ رات کی گئی کارروائیوں کے دوران متعدد کیفے سیل کر دیے گئے جبکہ سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے عدالتی احکامات کے تحت شیشہ کیفیز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمام شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائیاں جاری

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں شیشہ کیفیز کے خلاف سخت اور بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں گی۔ یہ کارروائیاں انڈور اور آؤٹ ڈور، دونوں اقسام کے کیفیز کے خلاف کی جا رہی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے تحت شیشہ کیفیز کے تمام جاری شدہ این او سیز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کارروائیوں کی روزانہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے کارروائیاں یومیہ بنیادوں پر جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button