جرائم کی رپورٹس
اسلام آباد میں شادی پر جانے والا خاندان لٹ گیا، گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا سامان چوری
بہارہ کہو میں گھر کے تالے توڑ کر 20 تولے سے زائد سونا، نقدی اور 7 موبائل فون چوری، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے بہارہ کہو میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والا خاندان چوری کی واردات کا نشانہ بن گیا۔ نامعلوم ملزمان گھر کے تالے توڑ کر 20 تولے سے زائد طلائی زیورات، نقدی اور سات موبائل فون سمیت قیمتی اشیا لے کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ خاندان کے مطابق چوری شدہ سامان کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ واردات کے بعد تھانہ بہارہ کہو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تاہم ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس کے باعث وہ پریشانی کا شکار ہیں۔

