جرائم کی رپورٹس
لائبہ اعجاز کیس کا ملزم نعمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
تھانہ رمنا کی حدود میں زیر حراست ملزم کو چھڑوانے کے لیے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان کی پولیس ٹیم پر فائرنگ، زخمی نعمان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم ملزم کو اس کے انکشاف اور نشاندہی پر برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی کہ راستے میں چھپے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ساتھی ملزمان نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم محمد نعمان زخمی ہوا، جبکہ بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث پولیس ٹیم محفوظ رہی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ بعد ازاں دم توڑ گیا۔ ملزم تھانہ رمنا کی حدود میں خودکشی کرنے والی طالبہ لائبہ اعجاز کے مقدمے میں نامزد تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہیں۔



