سیکیورٹی اور آپریشنز
اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، اہم چوک چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم، ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند، حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ شہر کے تمام اہم چوک چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ہدایت کے مطابق تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے اور کسی بھی مقام پر بینرز یا ہجوم نظر آنے کی صورت میں فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہر کے داخلی راستوں پر بھی بھاری نفری پہنچا دی گئی ہے، جبکہ ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب حساس عمارتوں پر رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔
