پروازوں آپریشن

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

پی آئی اے نے ریاض کے لیے پروازیں عارضی طور پر روک دیں، مسافروں کو ایئرپورٹ روانگی سے قبل پرواز کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے نے ریاض کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں۔ مسافروں کو ایئرپورٹ روانگی سے قبل پرواز کی صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت۔

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ریاض کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال معلوم کر لیں۔ اس مقصد کے لیے مسافر پی آئی اے کے کال سینٹر نمبر 111-786-786 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے پروازوں کی عارضی معطلی کے باعث مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت بھی کی ہے۔

مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی پرواز سے متعلق تازہ معلومات حاصل کریں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button