امن و امان

گورنر خیبرپختونخوا کا صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم، امن و استحکام کے عزم کا اظہار

صوبے کے عوام دہشت گردی اور بدامنی کے بجائے پُرامن مستقبل، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا نے صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے صوبے میں امن، استحکام، ترقی، خوشحالی اور جمہوری اقدار کے فروغ پر زور دیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کے عوام کے نام پیغام میں صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے عوام امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں اور دہشت گردی و پُرتشدد کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتے۔ ان کے مطابق عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ فتنہ الخوارج کا مزید ساتھ نہیں دیں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام انتشار اور بدامنی کے بجائے پُرامن مستقبل چاہتے ہیں اور دیگر صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ اور ترقی کے ثمرات عام شہری تک پہنچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button