آئی سی ٹی انتظامیہ
جمعہ کو ہائیکنگ کا پروگرام کینسل کر دیں ٹریل 3 اور 5 پر پابندی لگ گئی
ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد نے 27 نومبر کو صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک دونوں ٹریلز بند رکھنے کا حکم دیا ہے، شہریوں کو مقررہ اوقات میں وہاں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز کے ہائیکنگ ٹریل 3 اور ٹریل 5 کو جمعہ، 27 نومبر 2026 کو عام شہریوں کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے 25 نومبر کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں ہائیکنگ ٹریلز صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک بند رہیں گے۔

متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا
نوٹیفکیشن کے تحت اسلام آباد پولیس، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے روز مقررہ اوقات کے دوران ٹریل 3 اور ٹریل 5 کا رخ کرنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

