ضلعی عدالتیں
لائبہ اعجاز کیس: ملزم نعمان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کے مبینہ فراڈ اور خودکشی کیس میں عدالت نے ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، پولیس نے 10 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کیس کے مبینہ فراڈ کے بعد خودکشی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے کیس میں گرفتار ملزم نعمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ زنیرہ ظفر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے تفتیش کے لیے ملزم کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
پولیس ملزم کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔