ڈپٹی کمشنر آفس
اسلام آباد میں شیشہ کیفیز کے خلاف کریک ڈاؤن، مزید کیفیز سیل، متعدد گرفتار
اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری، سٹی اور رورل ڈویژن میں مزید شیشہ کیفیز سیل کرکے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ سامان ضبط کرکے تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفیز پر پابندی کے نفاذ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے، جس کے دوران سٹی اور رورل ڈویژن میں مزید شیشہ کیفیز کو سیل کرکے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران شیشہ کیفیز سے سامان بھی ضبط کیا گیا، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدامات وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفیز پر عائد پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔