اسٹیبلشمنٹ ڈویژن

غیر ملکی شہریت ظاہر کرنے کے لیے 90 روز کی مہلت، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا میمورنڈم جاری

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سرونٹس اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت، سفری دستاویزات اور غیر ملکی شہری سے شادی کی تفصیلات طلب کر لیں۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد 90 روز میں ڈیکلریشن جمع کرانا ہوگا، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی جبکہ پی اے ایس، پی ایس پی، ایس جی اور او ایم جی مستثنیٰ ہوں گے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت سے متعلق ڈیکلریشن رولز 2026 کے تحت آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔

قواعد کے تحت سول سرونٹس کو اپنی اور زیرِ کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت، سفری دستاویزات اور غیر ملکی شہری سے شادی کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔ سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے بعد 90 روز کے اندر ڈیکلریشن جمع کرانا لازمی ہوگا۔

ڈیکلریشن جمع نہ کرانے یا غلط معلومات فراہم کرنے کو مس کنڈکٹ تصور کیا جائے گا، جبکہ خلاف ورزی پر سول سرونٹس ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت کارروائی ہوگی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں اور ڈویژنز کو متعلقہ افسران کے نام، عہدے، بنیادی پے اسکیل اور غیر ملکی شہریت و سفری دستاویزات سے متعلق مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان ہدایات کا اطلاق انتظامی کنٹرول میں آنے والے افسران پر ہوگا، جبکہ پی اے ایس، پی ایس پی، ایس جی اور او ایم جی مستثنیٰ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button