چار دہائیوں سے تعطل کا شکارسیکٹر ای-12 میں بڑی پیش رفت، 1,135 کنال اراضی واگزار
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے سیکٹر ای-12 میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سی ڈی اے کے مطابق سیکٹر میں 1,133 کنال سرکاری اراضی تقریباً چار دہائیوں بعد واگزار کرائی گئی ہے۔

اسلام آباد: چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف نے سیکٹر ای-12 کا دورہ کیا اور سرکاری اراضی واگزار کرانے کے بعد جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
سی ڈی اے کے مطابق سیکٹر ای-12 میں اربوں روپے مالیت کی 1,133 کنال سرکاری اراضی تقریباً 40 سال بعد غیر قانونی قبضے سے واگزار کرائی گئی۔ اراضی کی واگزاری سے سیکٹر کی منصوبہ بندی کے مطابق ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں پیش رفت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے، کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور منظور شدہ منصوبے کے مطابق معیار برقرار رکھا جائے۔
سی ڈی اے کے مطابق سیکٹر ای-12 میں ترقیاتی کام تیز کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ اتھارٹی نے سرکاری اراضی کے تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیا ہے



