کابینہ ڈویژن

توشہ خانہ کے نئے ریکارڈ میں بڑے نام، صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو کیا کچھ ملا؟

کابینہ ڈویژن کے مطابق جولائی تا ستمبر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر حکومتی عہدیداروں کو مختلف تحائف ملے۔ جاری کردہ تفصیلات میں سونے، قالین، پینٹنگز، گھڑی اور دیگر اشیا کا ذکر شامل ہے۔

کابینہ ڈویژن نے جولائی تا ستمبر 2026 کی سہ ماہی کے توشہ خانہ ریکارڈ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا سمیت متعدد اہم حکومتی عہدیداروں کو ملنے والے تحائف شامل ہیں۔

جاری کردہ ریکارڈ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت شزہ فاطمہ، وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر اقتصادی امور احد چیمہ بھی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق تمام وصول کنندگان نے اپنے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو موسیقی کا آلہ، تیر اور کمان کا سیٹ، قالین اور آرائشی اشیا سمیت مختلف تحائف ملے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کو قالین، روضہ رسول ﷺ کا ماڈل، ٹائی، کف لنکس، ایک کلو سونا، ٹیبل کلاک اور دیگر اشیا تحفے میں دی گئیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو پینٹنگز، پرفیوم، کف لنکس، کپ اور دیگر تحائف ملے۔ ریکارڈ میں مختلف حکومتی عہدیداروں کو ملنے والی دیگر اشیا کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

Hussain Ahmad Ch

حسین احمد چوہدری اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ہیں، جو عدالتی، آئینی اور حکومتی امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ اس وقت اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، جبکہ اس سے قبل 92 نیوز اور بول نیوز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد سے میڈیا کے شعبے میں تعلیم حاصل کی۔ انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ، آئینی مقدمات، اہم عدالتی کارروائیوں اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن میں صدر، نائب صدر اور سیکریٹری سمیت مختلف اہم عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جو دارالحکومت کی قانونی صحافت سے ان کی طویل وابستگی کا عکاس ہے۔ ان کی صحافت کا بنیادی محور عدالتی جواب دہی، ادارہ جاتی شفافیت اور عوامی مفاد سے متعلق اہم معاملات ہیں۔ ان سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے: Hussain@islamabadtribune.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button