اسلام آباد پولیس

ریپ کے جھوٹے مقدمات پر اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، ڈی آئی جی اسلام آباد

ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کے مطابق اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مدعیان اور گواہان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، مقصد قانون کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی اور انصاف کی فراہمی ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے ریپ کے جھوٹے مقدمات درج کروانے اور قانون کے مبینہ غلط استعمال میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت 7 مقدمات کے مدعیان اور گواہان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی علی وسیم کا کہنا ہے کہ ریپ کے جھوٹے مقدمات درج کروانے اور بڑی رقوم کے عوض ملزمان کے حق میں بیانات دے کر مقدمات خارج کروانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریپ جیسے سنگین جرم کا جھوٹا الزام لگا کر ذاتی مفادات حاصل کرنے اور قانون کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت کارروائی کا مقصد قانون کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی متاثرین کو انصاف فراہم کرنا اور خواتین سمیت شہریوں کے حقوق کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button