وفاقی دارالحکومت کے امور

مولانا فضل الرحمان کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کو مسترد کرنے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ معاملات طے پا چکے تھے اور وہ صوبائی قیادت سے مذاکرات کے لیے پشاور جا رہے تھے کہ انہیں ایمرجنسی کے نفاذ کی اطلاع ملی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق وہ صوبائی قیادت سے بات چیت کے لیے پشاور روانہ ہونے والے تھے، تاہم صبح 10 بجے انہیں فون پر ایمرجنسی نافذ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ اگر ایمرجنسی کی وجہ دہشت گردی اور امن و امان کی صورت حال ہے تو بلوچستان میں دہشت گردی اور بدامنی کے معاملے کو کس طرح دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف دہشت گردی پر بات کرنے کے بجائے حکومتی ناکامیوں کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور اس کے خلاف عوام سے رجوع کرنے کے ساتھ عدالتوں سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور امن و امان کی صورت حال پر بھی جواب دہی ہونی چاہیے۔ انہوں نے ماضی کی فوجی قیادت سے لے کر موجودہ آرمی چیف کے دور تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتائج پر سوالات اٹھائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button