اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس نے 8 گینگز کے 30 ارکان گرفتار کرتے ہوئے 7 کروڑ 29 لاکھ برآمد کر لیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سلیمان ظفر

ایس ایس پی انویسٹیگیشن سلیمان ظفر کے مطابق مختلف جرائم میں ملوث 19 گروہوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، برآمد شدہ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا

اسلام آباد پولیس نے گزشتہ تین ماہ کے دوران جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 19 گروہوں کے 88 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ اور اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے مختلف کارروائیوں کے دوران 16 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، نقدی، طلائی زیورات، لیپ ٹاپ اور قیمتی موبائل فونز سمیت مالِ مسروقہ برآمد کیا۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن سلیمان ظفر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ نے 8 گروہوں کے 30 ارکان سمیت 61 ملزمان کو گرفتار کرکے 7 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے 8 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 35 سے زیادہ گاڑیاں اور 21 موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔

پولیس کے مطابق اغوا برائے تاوان کے دو گروہوں کے 9 ملزمان گرفتار کرکے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا، جبکہ ایک کروڑ 5 لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے۔ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب کے دوران برآمد شدہ سامان، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button