امن و امان
وزیراعلٰی سہیل آفریدی اورجنید اکبر خان کو گرفتار کر لیا گیا
جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کی تصدیق کی، ڈاکٹر فخر عالم نئے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا تعینات
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کی گرفتاری کی اطلاع سامنے آگئی۔ ڈاکٹر فخر عالم نئے چیف سیکریٹری تعینات۔
پشاور: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور صوبائی صدر جنید اکبر کی گرفتاری کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں تھی اور عملے کی تعداد بھی محدود کر دی گئی تھی۔
دوسری جانب سینئر بیوروکریٹ ڈاکٹر فخر عالم کو چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔



