ایف آئی اے و نیب

فضل الرحمان کے مبینہ مالی معاون محمد اکرم خان پانیزئی کو ایف آئی اے کے متعدد طلبی نوٹس جاری

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فضل الرحمان کے مبینہ مالی معاون محمد اکرم خان پانیزئی کے خلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے متعدد طلبی نوٹس جاری کر دیے۔ انہیں متعلقہ دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد سمیت 4 نومبر کو پیش ہو کر اپنا مؤقف دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مبینہ مالی معاون محمد اکرم خان پانیزئی کے خلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے انہیں متعدد طلبی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹسز میں محمد اکرم خان پانیزئی کو متعلقہ دستاویزات اور شواہد سمیت انکوائری میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے انہیں ابتدائی طور پر 2 نومبر کو طلب کیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ وہ انکوائری سے متعلقہ دستاویزات اور شواہد کے ہمراہ پیش ہو کر اپنا مؤقف بیان کریں۔

بعد ازاں سابقہ نوٹس کے تسلسل میں ایف آئی اے نے دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے محمد اکرم خان پانیزئی کو 4 نومبر کو انکوائری میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

عدم حاضری پر قانونی کارروائی کا انتباہ

ایف آئی اے کی جانب سے جاری دوسرے نوٹس میں محمد اکرم خان پانیزئی کو واضح کیا گیا ہے کہ وہ انکوائری میں اپنا مؤقف پیش کریں اور متعلقہ دستاویزی و ڈیجیٹل شواہد فراہم کریں۔

نوٹس میں عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کیے جانے سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

Rana Ruman Muzaffar

رانا رومان مظفر یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (UCP)، لاہور سے میڈیا اسٹڈیز میں فارغ التحصیل ہیں اور ایک تجربہ کار براڈکاسٹ صحافی ہیں۔ وہ ہم نیوز کے ساتھ بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ان کی صحافتی رپورٹنگ کا محور سیاسی امور، پارلیمانی کارروائیاں اور پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اہم پیش رفت ہے۔ اس کے علاوہ وہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں کاروباری اور معاشی خبروں کی کوریج بھی کرتے ہیں اور اہم پالیسی فیصلوں اور تجارتی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی رپورٹنگ فراہم کرتے ہیں۔ ان سے ای میل کے ذریعے ruman@islamabadtribune.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button