سابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد شعیب خان ایڈیشنل ڈاریکٹر این سی سی آئی اے اسلام آباد تعینات
شعیب خان نے این سی سی آئی اے اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا
سابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد شعیب خان این سی سی آئی اے اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات ہو گئے۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
سابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد شعیب خان کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔ شعیب خان نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

شعیب خان اس سے قبل اسلام آباد پولیس میں ایس ایس پی آپریشنز سمیت اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ کیپیٹل کمانڈر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کمانڈ اور انتظامی امور کا تجربہ بھی حاصل ہے۔
شعیب خان کی این سی سی آئی اے اسلام آباد میں تعیناتی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سائبر کرائم کی روک تھام اور ڈیجیٹل جرائم کی تحقیقات اہمیت اختیار کر رہی ہیں۔



