ایس ای سی پی نے ستمبر میں 5,241 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کر لی
پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 317,002 ہو گئی، آئی ٹی کا شعبہ سرفہرست رہا
ایس ای سی پی نے ستمبر 2026 میں 5,241 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی، جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 317,002 ہو گئی۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ستمبر 2026 کے دوران ملک بھر میں 5,241 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی، جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 317,002 ہو گئی۔ ایس ای سی پی کے مطابق نئی رجسٹریشنز میں سے 99.9 فیصد کارروائی آن لائن مکمل کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق 3,013 پرائیویٹ لمیٹڈ اور 2,058 سنگل ممبر کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ 920 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 2,740 کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی، جبکہ اسلام آباد میں 1,009 اور سندھ میں 790 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔ ستمبر کے دوران 167 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں حصہ لیا۔