جرائم کی رپورٹس

اسلام آباد میں ایک سال کے دوران اغوا، جنسی جرائم، ڈکیتی، گاڑی چوری اور قتل کے 1،419 مقدمات درج

دستاویز کے مطابق رواں سال اغوا، جنسی جرائم، ڈکیتی، گاڑی چوری اور قتل کے 1,419 مقدمات میں 2,428 ملزمان نامزد کیے گئے، جن میں سے 876 گرفتار جبکہ 1,550 تاحال مفرور ہیں، 771 مقدمات زیر تفتیش ہیں۔

اسلام آباد( وفاقی دارالحکومت ) میں رواں سال اغوا، جنسی جرائم، ڈکیتی، گاڑی چوری اور قتل کے مجموعی طور پر 1,419 مقدمات درج ہوئے۔ دستاویز کے مطابق ان مقدمات میں 2,428 ملزمان نامزد کیے گئے، جن میں سے 876 کو گرفتار کیا گیا جبکہ 1,550 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

دستاویز کے مطابق گھروں اور دکانوں میں ڈکیتی اور لوٹ مار کے 723 مقدمات درج ہوئے، جبکہ اغوا کے 491 مقدمات سامنے آئے۔ اغوا کے مقدمات میں 327 ملزمان مفرور ہیں۔

جنسی جرائم کے 177 مقدمات درج ہوئے، جن میں 254 ملزمان نامزد کیے گئے۔ قتل کے 74 مقدمات میں 192 ملزمان نامزد ہوئے، جن میں سے 80 تاحال مفرور ہیں۔

گاڑی چوری کے 70 مقدمات درج ہوئے، جن میں 52 ملزمان اب بھی مفرور ہیں۔

771 مقدمات زیر تفتیش

دستاویز کے مطابق 771 مقدمات زیر تفتیش ہیں، جبکہ 380 مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے جا چکے ہیں۔ مزید 200 مقدمات منسوخ اور 68 غیر ٹریس شدہ قرار دیے گئے، جبکہ 610 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

اغوا، ڈکیتی اور قتل جیسے سنگین جرائم میں مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری اور زیر تفتیش مقدمات کی بڑی تعداد نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button