اسلام آباد ٹریفک پولیس
اسلام آباد ٹریفک حادثے میں ڈی ایس پی غازی شہباز احمد بٹ اور ہیڈ محرر رمضان زخمی
دورانِ ڈیوٹی ٹریفک حادثے میں ڈی ایس پی غازی شہباز احمد بٹ اور ہیڈ محرر محمد رمضان زخمی ہو گئے، دونوں افسران کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سی ٹی او اسلام آباد کائنات اظہر خان نے ہسپتال پہنچ کر علاج معالجے کی نگرانی کی اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ زخمی افسران کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں دورانِ ڈیوٹی ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ڈی ایس پی غازی شہباز احمد بٹ اور ٹریفک ہیڈ کوارٹر کے ہیڈ محرر محمد رمضان زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد دونوں افسران کو طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے دورہ کیا اور علاج معالجے کے عمل کی نگرانی کی۔
سی ٹی او نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کو زخمی افسران کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ زخمی افسران کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

