اسٹیبلشمنٹ ڈویژن
سرکاری گھر کس کے نام، رہتا کون ہے؟ اسلام آباد میں 1851سرکاری رہائش گاہوں پر سوالات
اسٹیٹ آفس کے زیر انتظام سرکاری رہائش گاہوں سے متعلق اسپیشل برانچ کے سروے میں بڑی تعداد میں مکانات کرایہ پر دیے جانے یا غیر متعلقہ افراد کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد میں سرکاری رہائش گاہوں کی غیر قانونی کرایہ داری اور غیر مجاز افراد کے قبضوں کا معاملہ سامنے آگیا۔ اسپیشل برانچ کے سروے میں سرکاری رہائش گاہوں کے استعمال اور الاٹمنٹ سے متعلق سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 2 ہزار 441 سرکاری رہائش گاہوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے ایک ہزار 851 مکانات کرایہ پر دیے گئے یا غیر متعلقہ افراد کے زیر استعمال پائے گئے۔
سروے کے نتائج نے سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ، نگرانی اور قواعد پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔
سرکاری رہائش گاہوں کے غیر مجاز استعمال سے متعلق معاملے پر متعلقہ حکام کی توجہ مبذول ہو گئی ہے، جبکہ قواعد کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور سرکاری املاک کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔



