اسسٹنٹ کمشنر

ضلعی انتظامیہ کا ٹاؤٹ مافیا کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن، پاسپورٹ، ایکسائز اور نادرا دفاتر کے باہر سے ٹاؤٹس گرفتار

تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سرکاری اداروں کے باہر کارروائیاں کرنے کی سخت ہدایت؛ شہریوں سے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دینے کی اپیل۔

عوام کو سرکاری دفاتر میں درپیش مشکلات اور استحصال کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف فیصلہ کن اور گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ مختلف سرکاری اداروں کے باہر سرگرم ٹاؤٹس کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں متحرک کر دیا گیا ہے۔

کارروائیوں کے دوران اے سی شالیمار نے پاسپورٹ آفس کے باہر کارروائی کرتے ہوئے 7 ٹاؤٹس کو حراست میں لے لیا، جبکہ اے سی انڈسٹریل ایریا نے محکمہ ایکسائز کے دفتر کے باہر سے 10 ٹاؤٹس کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر میں عوام کو بلاتعطل اور شفاف سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے یہ کریک ڈاؤن پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ٹاؤٹ مافیا کی حوصلہ شکنی کریں اور اس کے خلاف جاری کارروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔

Tribune Desk

اسلام آباد ٹریبیون ایک مستند ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو اسلام آباد میں تازہ ترین خبروں، حکومتی امور، عوامی مسائل، کاروبار، تعلیم، امن و امان اور سماجی و عوامی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے۔ ہمارا مقصد درست، ذمہ دارانہ اور مؤثر صحافت کے ذریعے شہریوں تک قابلِ اعتماد معلومات پہنچانا اور پاکستان کے دارالحکومت کو درپیش اہم معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔ اسلام آباد ٹریبیون — اسلام آباد کو باخبر رکھنا ہمارا عزم۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button