اسلام آباد پولیس

وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے 10 ڈی ایس پیز کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے 10 ڈی ایس پیز کو ایس پی گریڈ 18 میں ترقی دینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام ترقی پانے والے افسران کو فوری طور پر ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کے 10 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ڈی ایس پیز) کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) گریڈ 18 کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے افسران کی ترقیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ترقی پانے والے تمام افسران کو فوری طور پر ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترقی پانے والے افسران کے نام

ترقی حاصل کرنے والے افسران میں طارق محمود، خالد محمود اعوان، ارشاد علی ابڑو، ساجد عباس، بشارت علی، محمد سرفراز، فیاض احمد، اسد اللہ منگی، اکرم علی سومرو اور سیت علی ابڑو شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے تمام افسران ایک سالہ پروبیشن مدت مکمل کریں گے۔ اس مدت کے دوران افسران اپنی نئی ذمہ داریاں ایس پی گریڈ 18 کے تحت انجام دیں گے۔

Tribune Desk

اسلام آباد ٹریبیون ایک مستند ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو اسلام آباد میں تازہ ترین خبروں، حکومتی امور، عوامی مسائل، کاروبار، تعلیم، امن و امان اور سماجی و عوامی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے۔ ہمارا مقصد درست، ذمہ دارانہ اور مؤثر صحافت کے ذریعے شہریوں تک قابلِ اعتماد معلومات پہنچانا اور پاکستان کے دارالحکومت کو درپیش اہم معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔ اسلام آباد ٹریبیون — اسلام آباد کو باخبر رکھنا ہمارا عزم۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button