اسلام آباد پولیس کے 10 اہلکار حج و عمرہ اسکیم کے لیے منتخب
آئی جی اسلام آباد کے دربار میں 30 اکتوبر کو قرعہ اندازی کی گئی، دو اضافی اہلکاروں کو متبادل امیدوار بھی نامزد کر دیا گیا۔

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے محکمے کی حج و عمرہ اسکیم کے تحت 10 افسران اور اہلکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کر لیا۔ قرعہ اندازی 30 اکتوبر کو انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اسلام آباد کے دربار کے دوران کی گئی۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے دیگر ملازمین شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب اہلکاروں میں کانسٹیبل غلام جیلانی، کانسٹیبل محمد سرور، کانسٹیبل بابر رحمان، کانسٹیبل عاصم رضا، ہیڈ کانسٹیبل انصر محمود، ہیڈ کانسٹیبل محمد خالد خان، اے ایس آئی ذوالفقار خان، اے ایس آئی ساجد محمود، مالی محمد تاج اور اسٹینو ٹائپسٹ ہارون جمیل شامل ہیں۔

دو اہلکار متبادل امیدوار نامزد
نوٹیفکیشن میں دو اہلکاروں کو متبادل امیدوار بھی نامزد کیا گیا ہے، جن میں آپریشنز ڈویژن کے کانسٹیبل آصف خان اور سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) میں تعینات اسسٹنٹ ارشاد احمد شامل ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے دفتر آئی جی کی جانب سے یہ نوٹیفکیشن 30 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا، جس کے مطابق آئی جی دربار کے دوران ہونے والی قرعہ اندازی کے ذریعے اہلکاروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔



