اسٹیبلشمنٹ ڈویژن

گریڈ 20 کے افسر عرفان اللہ خان کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد

وفاقی حکومت نے عرفان اللہ خان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وفاقی حکومت نے گریڈ 20 کے افسر عرفان اللہ خان کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

عرفان اللہ خان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں تعینات تھے، جہاں وہ وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات ڈویژن کے ماتحت فرائض انجام دے رہے تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان اللہ خان کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ ان کے تبادلے کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

Hussain Ahmad Ch

حسین احمد چوہدری اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ہیں، جو عدالتی، آئینی اور حکومتی امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ اس وقت اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، جبکہ اس سے قبل 92 نیوز اور بول نیوز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد سے میڈیا کے شعبے میں تعلیم حاصل کی۔ انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ، آئینی مقدمات، اہم عدالتی کارروائیوں اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن میں صدر، نائب صدر اور سیکریٹری سمیت مختلف اہم عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جو دارالحکومت کی قانونی صحافت سے ان کی طویل وابستگی کا عکاس ہے۔ ان کی صحافت کا بنیادی محور عدالتی جواب دہی، ادارہ جاتی شفافیت اور عوامی مفاد سے متعلق اہم معاملات ہیں۔ ان سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے: Hussain@islamabadtribune.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button