پارلیمنٹ (قومی اسمبلی و سینیٹ)
مولانا فضل الرحمان نے ریاست پر تھوکنے کی بات کی، اب ان کیلئے کوئی احترام نہیں، محسن نقوی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور مولانا فضل الرحمان سے متعلق اپنے بیان پر اظہار خیال کیا۔

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ وہ ذاتی طور پر مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتے تھے، تاہم ریاست سے متعلق ان کے بیان کے بعد یہ احترام ختم ہو گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ جے یو آئی کافی دنوں سے ان پر تبصرے کر رہی ہے اور وہ ذاتی طور پر مولانا فضل الرحمان کا دل سے احترام کرتے تھے۔
وزیر داخلہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز کہا کہ وہ ریاست پر تھوکتے ہیں، جس کے بعد ان کے لیے احترام ختم ہو گیا۔
محسن نقوی نے وزیر دفاع سے متعلق سوال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے پوچھا گیا کہ اگر معاملہ دفاعی تھا تو وزیر دفاع کیوں نہیں گئے، جبکہ ان کے اپنے دورے پر اعتراض کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دفاعی معاہدہ نہیں تھا۔



