اسلام آباد پولیس
اسلام آباد پولیس میں انسپکٹرز کی بھرتیاں رکوانےکی کوشش ختم، درخواست گزار عدالت سے دستبردار
اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی پولیس کے انسپکٹرز کی بھرتیوں کا عمل روکنے کے لیے دائر درخواست درخواست گزار نے واپس لے لی۔ جسٹس ایاز شوکت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی پولیس میں انسپکٹرز کی بھرتیوں کا عمل روکنے کے لیے دائر درخواست واپس لیے جانے پر کیس نمٹا دیا۔
جسٹس ایاز شوکت نے ارشد علی اور دیگر 39 درخواست گزاروں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی پولیس میں انسپکٹرز کی بھرتیوں کا عمل روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔
وکلا اور پولیس حکام کی پیشی
سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل عادل عزیز قاضی، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ اور آئی جی آفس کے ڈائریکٹر لیگل طاہر کاظم عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران درخواست گزار نے بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔



