ایف آئی اے و نیب

گھریلو ملازمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت، ایف آئی اے کے اعلیٰ افسر محمد بن اشرف کو ہٹانے کے بعد کیا مزید کارروائی ہوگی؟

ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز نے محمد بن اشرف کو فوری طور پر گوجرانوالہ زون کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کر ہیڈکوارٹرز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی، نوٹیفکیشن 15 نومبر 2026 کو جاری کیا گیا۔

اسلام آباد: گھریلو ملازمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون محمد بن اشرف کو فوری طور پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی ڈائریکٹر (ایچ آر ایم) صائم سلطان کی جانب سے 15 نومبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد بن اشرف (PSP/BS-19)، جو ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون تعینات تھے، کو فوری طور پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز بھیج دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ انتظامی حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گا۔ محمد بن اشرف کو اپنی موجودہ تنخواہ اور سکیل پر ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق یہ فیصلہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پولیس سروس کے ایک اعلیٰ افسر کے گھر گھریلو ملازمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد محمد بن اشرف کی اہلیہ کی گرفتاری اور واقعے کی تحقیقات کا معاملہ بھی خبروں میں ہے

Tribune Desk

اسلام آباد ٹریبیون ایک مستند ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو اسلام آباد میں تازہ ترین خبروں، حکومتی امور، عوامی مسائل، کاروبار، تعلیم، امن و امان اور سماجی و عوامی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے۔ ہمارا مقصد درست، ذمہ دارانہ اور مؤثر صحافت کے ذریعے شہریوں تک قابلِ اعتماد معلومات پہنچانا اور پاکستان کے دارالحکومت کو درپیش اہم معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔ اسلام آباد ٹریبیون — اسلام آباد کو باخبر رکھنا ہمارا عزم۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button