ایف آئی اے و نیب

برطانیہ ورک ویزا کا جھانسہ، جعلی آئیلٹس سرٹیفکیٹ اور نکاح نامہ دینے والی ملزمہ گرفتار

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے 52 لاکھ روپے کے مبینہ ویزا فراڈ میں ملزمہ کو گرفتار کر لیا، جعلی آئیلٹس سرٹیفکیٹ اور نکاح رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیے گئے۔ تفتیش کے دوران 20 لاکھ روپے کی جزوی ریکوری کر لی گئی۔

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے برطانیہ ورک ویزا فراڈ کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر 52 لاکھ روپے ہتھیانے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ نمبر 285/2026 میں شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ ملزمہ نے انہیں برطانیہ بھجوانے کا جھانسہ دے کر مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 52 لاکھ روپے وصول کیے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ نے 10 لاکھ روپے کے عوض شکایت کنندہ کو جعلی آئیلٹس سرٹیفکیٹ فراہم کیا۔ بعد ازاں شادی کے ذریعے یو کے ویزا دلوانے کا وعدہ کرتے ہوئے جعلی نکاح رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور ای اسٹامپ پیپر پر معاہدہ بھی فراہم کیا گیا، جبکہ ایک دوسرے ملزم نے معاہدے میں ضامن کا کردار ادا کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق جب شکایت کنندہ نے اپنی رقم واپس طلب کی تو ملزمان نے مبینہ طور پر رقم واپس کرنے سے انکار کیا اور دھمکیاں دیں۔

20 لاکھ روپے کی جزوی ریکوری

تفتیش کے دوران گرفتار ملزمہ سے 20 لاکھ روپے کی جزوی ریکوری کر لی گئی ہے، جبکہ باقی رقم کی برآمدگی اور دیگر ملوث افراد کے کردار کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مقدمے کی تفتیش انسپکٹر اقرا جہانگیر کر رہی ہیں۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Rana Ruman Muzaffar

رانا رومان مظفر یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (UCP)، لاہور سے میڈیا اسٹڈیز میں فارغ التحصیل ہیں اور ایک تجربہ کار براڈکاسٹ صحافی ہیں۔ وہ ہم نیوز کے ساتھ بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ان کی صحافتی رپورٹنگ کا محور سیاسی امور، پارلیمانی کارروائیاں اور پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اہم پیش رفت ہے۔ اس کے علاوہ وہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں کاروباری اور معاشی خبروں کی کوریج بھی کرتے ہیں اور اہم پالیسی فیصلوں اور تجارتی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی رپورٹنگ فراہم کرتے ہیں۔ ان سے ای میل کے ذریعے ruman@islamabadtribune.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button