اسلام آباد ٹریفک پولیس

غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

غیر ملکی وفود کی آمد و رفت کے پیش نظر 26 نومبر شام سے 28 نومبر رات ساڑھے 12 بجے تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، جبکہ فیض آباد بس ٹرمینل، مخصوص میٹرو بس سروس اور مارگلہ ہلز کے دو ہائیکنگ ٹریلز بھی بند رہیں گے۔

اسلام آباد: غیر ملکی وفود کی آمد و رفت اور وی وی آئی پی موومنٹ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں خصوصی ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران ہیوی ٹریفک کے داخلے، پبلک ٹرانسپورٹ اور بعض تفریحی مقامات پر عارضی پابندیاں عائد رہیں گی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ سفری ہدایات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 26 نومبر شام 6 بجے سے 28 نومبر رات 12 بج کر 30 منٹ تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ موٹروے اور جی ٹی روڈ کے راستے بھی ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فیض آباد بس ٹرمینل بند رہے گا

سکیورٹی انتظامات کے تحت فیض آباد بس ٹرمینل 26 نومبر شام 6 بجے سے 28 نومبر رات 12 بج کر 30 منٹ تک بند رہے گا، اس دوران ٹرمینل سے پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت معطل رہے گی۔

میٹرو بس اور الیکٹرک بس سروس بھی معطل

اعلامیے کے مطابق 7th ایونیو میٹرو اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس اور الیکٹرک بس سروس 26 نومبر رات 10 بجے سے 28 نومبر رات 12 بج کر 30 منٹ تک معطل رہے گی۔

حفاظتی انتظامات کے پیش نظر مارگلہ ہلز کے ہائیکنگ ٹریلز نمبر 3 اور 5 بھی 27 نومبر کو صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک بند رہیں گے۔

شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مقررہ اوقات کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی قسم کی سفری دشواری سے بچنے کے لیے اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں۔

Tribune Desk

اسلام آباد ٹریبیون ایک مستند ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو اسلام آباد میں تازہ ترین خبروں، حکومتی امور، عوامی مسائل، کاروبار، تعلیم، امن و امان اور سماجی و عوامی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے۔ ہمارا مقصد درست، ذمہ دارانہ اور مؤثر صحافت کے ذریعے شہریوں تک قابلِ اعتماد معلومات پہنچانا اور پاکستان کے دارالحکومت کو درپیش اہم معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔ اسلام آباد ٹریبیون — اسلام آباد کو باخبر رکھنا ہمارا عزم۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button