سی ڈی اے

سی ڈی اے کا شاہ اللہ دتہ میں 898 کنال اراضی پر قبضے کا نوٹس، رپورٹ طلب

ممبر اسٹیٹ محمد زمان وٹو نے نیب کے مراسلے پر فوری رپورٹ طلب کر لی اراضی پر قبضے میں ملوث افسران اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے اسلام آباد کے موضع شاہ اللہ دتہ میں 898 کنال سرکاری اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے محمد زمان وٹو نے اس تمام معاملے پر تازہ ترین رپورٹ طلب کرتے ہوئے اراضی کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

یہ کارروائی قومی احتساب بیورو (NAB) راولپنڈی و اسلام آباد ریجن کے 8 اکتوبر 2026 کے مراسلے کی روشنی میں عمل میں لائی جا رہی ہے۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق، موضع شاہ اللہ دتہ میں یہ اراضی لینڈ فل / کنٹرولڈ ڈمپنگ سائٹ (Landfill / Controlled Dumping Site) کے لیے حاصل کی گئی تھی، جس پر غیر قانونی قبضے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے نے متعلقہ حکام کو اراضی کا موجودہ اسٹیٹس فوری طور پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے، ساتھ ہی اس غفلت یا غیر قانونی قبضے میں ملوث متعلقہ افسران کی ذمہ داری کا تعین کرکے مکمل انکوائری رپورٹ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ سی ڈی اے نے ڈپٹی کمشنر کو اس حوالے سے تمام ضروری قانونی کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے اور سرکاری اراضی کو ہر صورت واگزار کرانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

Rana Ruman Muzaffar

رانا رومان مظفر یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (UCP)، لاہور سے میڈیا اسٹڈیز میں فارغ التحصیل ہیں اور ایک تجربہ کار براڈکاسٹ صحافی ہیں۔ وہ ہم نیوز کے ساتھ بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ان کی صحافتی رپورٹنگ کا محور سیاسی امور، پارلیمانی کارروائیاں اور پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اہم پیش رفت ہے۔ اس کے علاوہ وہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں کاروباری اور معاشی خبروں کی کوریج بھی کرتے ہیں اور اہم پالیسی فیصلوں اور تجارتی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی رپورٹنگ فراہم کرتے ہیں۔ ان سے ای میل کے ذریعے ruman@islamabadtribune.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button