گیس (ایس این جی پی ایل)
اسلام آباد کے بلیو ایریا اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی 8 گھنٹے معطل رہے گی
بلیو ایریا میں مین گیس پائپ لائن منقطع کرنے کے باعث وفاقی دارالحکومت کے بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

مین پائپ لائن منقطع کرنے کے باعث 19 اکتوبر رات 10 بجے سے 20 اکتوبر صبح 6 بجے تک سیکٹر جی-7، بلیو ایریا اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر بند رہے گی، صارفین کو متبادل انتظامات کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ علاقوں کے صارفین کو متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گیس کی بندش کے دوران کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے گیس کے آلات بند رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
