جرائم کی رپورٹس
رکن قومی اسمبلی راجہ خرم شہزاد نواز کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو افراد زخمی
اسلام آباد میں ایم این اے راجہ خرم شہزاد نواز کے بیٹے کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری گاڑی سے موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کا واقعہ، خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی

اطلاعات کے مطابق گاڑی نمبر GAW-308 قومی اسمبلی کے رکن اور قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم شہزاد نواز کی سرکاری گاڑی بتائی جا رہی ہے۔ ان اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی ان کے بیٹے کے زیرِ استعمال تھی اور مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے وقت گاڑی میں خواتین کی موجودگی کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
زخمیوں پر صلح کے لیے دباؤ کا الزام
واقعے کے حوالے سے یہ الزام بھی سامنے آیا ہے کہ زخمی شہریوں پر صلح کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ مبینہ طور پر ذمہ دار شخص کو قانونی کارروائی سے بچایا جا سکے۔ تاہم اس دعوے کی بھی تاحال آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔



