عدالتیں و قانونی امور

سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ

سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ مقدمے میں ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے سے متعلق الزامات شامل ہیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔

Tribune Desk

اسلام آباد ٹریبیون ایک مستند ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو اسلام آباد میں تازہ ترین خبروں، حکومتی امور، عوامی مسائل، کاروبار، تعلیم، امن و امان اور سماجی و عوامی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے۔ ہمارا مقصد درست، ذمہ دارانہ اور مؤثر صحافت کے ذریعے شہریوں تک قابلِ اعتماد معلومات پہنچانا اور پاکستان کے دارالحکومت کو درپیش اہم معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔ اسلام آباد ٹریبیون — اسلام آباد کو باخبر رکھنا ہمارا عزم۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button