عدالتیں و قانونی امور
اسلام آباد ہائیکورٹ کا تمام شیشہ کیفے مکمل بند کرنے کا حکم
نئے قواعد کی تشکیل تک وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے بند رہیں گے، عدالت نے پہلے سے جاری این او سیز واپس لینے کی بھی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی شیشہ کیفے سے متعلق کیس میں اہم احکامات جاری کرتے ہوئے تمام قسم کے شیشہ کیفے مکمل طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے احکامات جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ نئے قواعد بننے تک اسلام آباد میں شیشہ کیفے بند رہیں گے۔
عدالت نے شیشہ کیفے کو پہلے سے جاری کیے گئے عدم اعتراض سرٹیفکیٹس (این او سیز) واپس لینے کا بھی حکم دیا ہے۔
کیس کا تحریری فیصلہ عدالت کی جانب سے بعد میں جاری کیا جائے گا۔



