سی ڈی اے

اسلام آباد میں پلاسٹک فری مہم کے تحت ڈی واٹسن اور شاہین کیمسٹ سیل، 481 گرفتاریاں

ضلعی انتظامیہ کی 2 اکتوبر سے جاری مہم کے دوران 3,246 انسپکشنز، 2,944 کلوگرام پولی تھین بیگز ضبط اور 35 دکانیں سیل کی گئیں۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں (پلاسٹک فری مہم) پلاسٹک آلودگی کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پلاسٹک کے استعمال اور انتظامی احکامات کی خلاف ورزی پر سیکٹر ایف 6 میں واقع ڈی واٹسن اسٹور اور شاہین کیمسٹ اینڈ گروسری اسٹور کو سیل کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 2 اکتوبر سے شروع ہونے والی پلاسٹک فری اسلام آباد مہم کے تحت اب تک 3,246 انسپکشنز کی گئی ہیں، جبکہ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 2,944 کلوگرام پولی تھین بیگز ضبط کیے گئے ہیں۔ مہم کے دوران 481 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور 35 دکانوں کو سیل کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق مہم کے تحت دکانداروں، ہول سیل ڈیلرز، سپلائرز اور فیکٹریوں کے خلاف مرحلہ وار کارروائیاں کی گئیں۔ ضبط کیے گئے پولی تھین بیگز کا مکمل ریکارڈ رکھا جا رہا ہے تاکہ انہیں دوبارہ مارکیٹ میں استعمال نہ کیا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مہم کا بنیادی مقصد وفاقی دارالحکومت کو پلاسٹک آلودگی سے پاک کرنا ہے۔ شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مہم کی کامیابی کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

دوسری جانب ایف 6 میں معروف اسٹورز کو سیل کیے جانے کے بعد کاروباری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ تاجر برادری نے متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button