خیبرپختونخوا میں تعینات 14 افسران کی خدمات وفاق نے واپس لے لیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
گریڈ 18 سے 21 تک کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے افسران کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں تعینات 14 افسران پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے افسران کی خدمات واپس لے لی ہیں اور انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ہدایت کے مطابق گریڈ 21 کے اکرام اللہ اور عنبر علی خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 20 کے شاہد اللہ اور سہیل خان جبکہ گریڈ 19 کے شاہ فہد کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گریڈ 19 کے کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال، محمد عثمان اور کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


مزید برآں گریڈ 19 کے شفیع اللہ، گریڈ 18 کے کیپٹن (ر) زبیر نیازی اور کیپٹن (ر) ثنااللہ خان کو بھی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گریڈ 18 کے احتشام الحق اور محمد فہیم کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

