اسلام آباد پولیس

چینی شہری کے گھر ڈکیتی کرنے والے کیپیٹل پیٹرول یونٹ کے تین اہلکار گرفتار

پولیس زرائع کے مطابق واردات میں مجموعی طور پر 5 اہلکار ملوث ہیں دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک چینی شہری کے گھر ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی ہے جس نے سیکیورٹی اداروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس واردات میں عام مجرم نہیں بلکہ اسلام آباد پولیس کے کیپیٹل پٹرول یونٹ کے پانچ اہلکار ملوث پائے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس گھناؤنے جرم میں ملوث اہلکاروں میں سے تین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کی شناخت عماد، ضیااللہ اور سانول کے ناموں سے ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تیزی سے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اس معاملے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Rana Ruman Muzaffar

رانا رومان مظفر یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (UCP)، لاہور سے میڈیا اسٹڈیز میں فارغ التحصیل ہیں اور ایک تجربہ کار براڈکاسٹ صحافی ہیں۔ وہ ہم نیوز کے ساتھ بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ان کی صحافتی رپورٹنگ کا محور سیاسی امور، پارلیمانی کارروائیاں اور پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اہم پیش رفت ہے۔ اس کے علاوہ وہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں کاروباری اور معاشی خبروں کی کوریج بھی کرتے ہیں اور اہم پالیسی فیصلوں اور تجارتی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی رپورٹنگ فراہم کرتے ہیں۔ ان سے ای میل کے ذریعے ruman@islamabadtribune.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button