اسلام آباد ٹریفک پولیس

اسلام آباد ٹریفک پولیس میں 7 افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے ٹریفک ڈویژن کے 7 افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے، اے ایس آئی شکیل خان سمیت 6 اے ایس آئیز اور ایس آئی زہرہ بتول کی نئی تعیناتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے

اسلام آباد ٹریفک پولیس میں چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کی جانب سے ٹریفک ڈویژن کے ماتحت 7 افسران کے فوری تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

احکامات کے مطابق اے ایس آئی شکیل خان کو ڈرائیونگ ٹیسٹ آئی ٹی پی ہیڈکوارٹر سے زون ون، اے ایس آئی زاہد اختر کو زون ون سے پی کے ایم کیاسک، جبکہ اے ایس آئی عبدالغفور کو ڈرائیونگ ٹیسٹ آئی ٹی پی ہیڈکوارٹر سے زون ٹو تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ایس آئی زہرہ بتول کو زون ٹو سے آسان مرکز جی نائن، اے ایس آئی اظہر سلیم کو پی کے ایم گلبرگ گرین سے آئی ٹی پی ہیڈکوارٹر، اے ایس آئی راشد یونس کو پی کے ایم کیاسک سے آئی ٹی پی ہیڈکوارٹر اور اے ایس آئی محمد ارشاد کو آسان مرکز جی نائن سے پی کے ایم گلبرگ گرین تعینات کیا گیا ہے۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق تمام تبادلے اور تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

Saqib Syed

ثاقب سید کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (CUST)، اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں اور ایک تجربہ کار براڈکاسٹ صحافی ہیں۔ وہ جی ٹی وی نیوز، اب تک نیوز اور ایک نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ کا بنیادی محور اسلام آباد پولیس، اسلام آباد ٹریفک پولیس، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ڈپٹی کمشنر آفس، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) سمیت وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بڑے جلوسوں، احتجاجی مظاہروں اور دیگر اہم واقعات کی کوریج ہے۔ ان سے ای میل کے ذریعے saqib@islamabadtribune.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button