اسلام آباد ٹریفک پولیس

اسلام آباد میں شہری اب گھر بیٹھے لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈوپلیکیٹ لائسنس حاصل کر سکیں گے

19 اکتوبر سے تجدید شدہ اور ڈوپلیکیٹ لائسنس ٹریفک دفاتر کی بجائے شہریوں کے گھر بزریعہ ٹی سی ایس بھجوائیں جائیں گے

آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایات پر شہری گھر بیٹھے لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، جبکہ 19 اکتوبر سے ٹریفک ہیڈکوارٹر فیض آباد اور دیگر پولیس خدمت مراکز میں یہ سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ تجدید شدہ اور ڈپلیکیٹ لائسنس ٹی سی ایس کے ذریعے شہریوں کی دہلیز تک پہنچائے جائیں گے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

یہ سہولیات پیر، 19 اکتوبر سے ٹریفک ہیڈکوارٹر فیض آباد اور دیگر پولیس خدمت مراکز میں فراہم نہیں کی جائیں گی۔چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کے مطابق تجدید شدہ اور ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس ٹی سی ایس کے ذریعے شہریوں کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ آن لائن درخواست دیتے وقت مکمل نام، درست رہائشی پتہ اور فعال موبائل نمبر درج کریں، کیونکہ غلط یا نامکمل پتہ لائسنس کی ترسیل میں تاخیر کا سبب بن سکتا ہے

Muhammad Umar

محمد عمر کمپیوٹر سائنس اور سیاسیات کے فارغ التحصیل ہیں اور سافٹ ویئر کوالٹی ایشورنس کے شعبے میں تجربہ کار انجینئر ہیں۔ ان کی مہارت کے شعبوں میں ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، سائبر سیکیورٹی، سافٹ ویئر کوالٹی اور ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل رجحانات شامل ہیں۔وہ پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر، مصنوعی ذہانت میں ہونے والی جدت، سائبر سیکیورٹی اور تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان سے ای میل کے ذریعے umar@islamabadtribune.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button