این سی سی آئی اے

ان ڈرائیو ڈیلیوری فراڈ کا مکروہ دھندہ بے نقاب،ملزمان جعلی سمز اور جاز کیش کے ذریعے شہریوں کو لوٹتے تھے

این سی سی آئی اے اسلام آباد کے مطابق ملزمان جعلی سمز، واٹس ایپ اور جاز کیش اکاؤنٹس استعمال کرکے خود کو فوجی افسر ظاہر کرتے اور اِن ڈرائیو ڈرائیورز سے رقم بٹورتے تھے، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے اِن ڈرائیو ڈیلیوری فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان جعلی سمز، واٹس ایپ اور جاز کیش اکاؤنٹس کے ذریعے خود کو آرمی افسر ظاہر کرکے شہریوں اور رائیڈ سروس کے ڈرائیورز کو مالی نقصان پہنچاتے تھے۔

حساس مقامات کے قریب جعلی رائیڈز بک کرنے کا طریقہ

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان سی ایم ایچ، جی ایچ کیو اور نور خان ایئر بیس جیسے حساس مقامات کے قریب رائیڈز بک کرتے تھے تاکہ خود کو حقیقی فوجی افسر ظاہر کر سکیں۔

ملزمان مبینہ طور پر ڈرائیورز کو ہسپتال کے بل اور ایمرجنسی کی ضرورت کا بہانہ بنا کر رقم کی فوری منتقلی کے لیے کہتے تھے۔

جاز کیش کے ذریعے رقم وصولی

ترجمان کے مطابق ملزمان ڈرائیورز کو مختلف ہنگامی ضروریات کا جھانسہ دے کر جاز کیش کے ذریعے رقم منتقل کرواتے تھے۔ رقم وصول ہونے کے بعد رائیڈ منسوخ کر دی جاتی اور ملزمان ڈرائیورز سے رابطہ منقطع کر لیتے تھے۔

این سی سی آئی اے ترجمان کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایجنسی کے مطابق کارروائی کا مقصد آن لائن رائیڈ سروسز کے ذریعے شہریوں اور ڈرائیورز کو نشانہ بنانے والے سائبر فراڈ کی روک تھام ہے۔

Tribune Desk

اسلام آباد ٹریبیون ایک مستند ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو اسلام آباد میں تازہ ترین خبروں، حکومتی امور، عوامی مسائل، کاروبار، تعلیم، امن و امان اور سماجی و عوامی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے۔ ہمارا مقصد درست، ذمہ دارانہ اور مؤثر صحافت کے ذریعے شہریوں تک قابلِ اعتماد معلومات پہنچانا اور پاکستان کے دارالحکومت کو درپیش اہم معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔ اسلام آباد ٹریبیون — اسلام آباد کو باخبر رکھنا ہمارا عزم۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button