آئی جی اسلام آباد کا بڑا انتظامی فیصلہ، پولیس افسران کو اضافی سرکلز سونپ دیے گئے!
ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کی منظوری سے جاری احکامات کے تحت کیپٹن (ر) احسن منہاس، شمس الاکبر اور انسپکٹر محمد جاوید کو مختلف سرکلز کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس میں انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے تین افسران کو مختلف سب ڈویژنل پولیس آفیسرز (ایس ڈی پی اوز) سرکلز کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم کی جانب سے 7 نومبر 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی ذمہ داریوں کی منظوری انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد نے دی ہے، جبکہ احکامات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوشیروان احسن منہاس کو دو مزید سرکلز کا چارج
نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) نوشیروان احسن منہاس، جو اس وقت ایس ڈی پی او کوہسار سرکل کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ایس ڈی پی او مارگلہ سرکل کا اضافی چارج بھی رکھتے ہیں، انہیں ایس ڈی پی او آئی ایریا اور ایس ڈی پی او رمنہ سرکل کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔
شمس الاکبر کو کورال اور سہالہ سرکل کی ذمہ داریاں
اسی طرح شمس الاکبر، جو ایس ڈی پی او بھارہ کہو سرکل میں تعینات ہیں، کو ایس ڈی پی او کورال اور ایس ڈی پی او سہالہ سرکل کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
انسپکٹر محمد جاوید کو ترنول سرکل کا اضافی چارج
نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر محمد جاوید، جو آپریٹنگ پے اسکیل (او پی ایس) کے تحت ایس ڈی پی او گولڑہ سرکل کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ایس ڈی پی او نون سرکل کا اضافی چارج بھی رکھتے ہیں، انہیں ایس ڈی پی او ترنول سرکل کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تینوں افسران اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ نئے تفویض کردہ سرکلز کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ ان انتظامی تبدیلیوں کا مقصد مختلف پولیس سرکلز کے امور کی انجام دہی یقینی بنانا ہے۔



